107

ویکسین لگوانے کے بعد معذور شخص چلنے اور بولنے لگا۔۔۔ ماہرین بھی حیران،جانئے انتہائی حیران کن خبر

جھاڑ کھنڈ (نیوز ڈیسک)کورونا کے خلاف ویکسین لگوانے کے بعد مبینہ طور پر ایک اپاہج شخص نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا ہے بلکہ وہ بات بھی کرنے لگا ہے۔بھارت کے 55 سالہ دُلارچند مونڈا نے چار جنوری کو ویکسین

لگوائی تھی۔ اگلے روز اس کی کیفیت بہتر ہونے لگی اور پہلے انہوں نے پیر ہلائے اور اس کے بعد ان کی آواز بھی لوٹ آئی۔بوکارو نامی علاقے کے دلارچند کی کیفیت دیکھ کر سول ہسپتال کے سرجن جتیندرا نے حیرت کا اظہار کیا اور تفتیش کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی ہے۔تفصیلات کے مطابق دلارچند چار سال قبل ایک حادثے کے شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کا اعصابی نظام شدید مجروح ہوا تھا۔ اس کے بعد وہ گویائی اور چلنے پھرنے سے قاصر تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ کووڈ ویکسین کا کمال ہے جسے وہ معجزہ کہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ویکسین لگانے کے چند روز بعد ہی وہ بولنے لگے اور پیروں پر کھڑے ہوگئے۔تاہم ڈاکٹر جتیندرا نے کہا کہ اس کا حتمی فیصلہ سائنسداں ہی کریں گے کیونکہ چار سال پرانی کیفیت سے یکدم تندرست ہوجانا ایک ناقابلِ یقین عمل ہے۔ایک اور ڈاکٹر البیل کرکٹے نے کہا کہ جب طبی ماہرین دلارچند پر تحقیق کریں گے تو امید ہے کہ چند روز میں اس کے مرض اور بحالی کی

درست تفصیل سامنے آجائے گی۔ اگرچہ حادثے کے بعد دلارچند کا بہت علاج کیا گیا لیکن اس کی آواز دھیرے دھیرے گم ہوگئی اور وہ بستر تک محدود رہ گیا۔ویکسین لگوانے سے قبل وہ اپنے علاج پر خطیر رقم خرچ کررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں