140

موبائل رچارج پرٹیکس میں اضافہ، اب 100 روپے پر کتنا بیلنس ملے گا؟

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)حکومت نے موبائل رچارج پر ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے اور اب صارفین سے ہر رچارج پر 15 فیصد اضافی ود ہولڈٹیکس وصول کیا جائےگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 100 روپے کے موبائل رچارج پر

9روپے3پیسے اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے بیلنس ری چارج پراضافی ٹیکس لینے کااعلان کر دیا ہے اور اب 100 روپے کے ری چارج پر86روپے9 پیسے کابیلنس ملےگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کواس مدمیں43 ارب روپے سےزائد موصول ہوں گے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں نے

آپریٹرز کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات بھی شیئر کیے ہیں جن میں صارفین کو ٹیکس میں اضافے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں