پاکستانتازہ ترینروزگار

31 جولائی تک یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کی ہدایت، نجکاری کا عمل تیز

اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری اور بندش سے متعلق قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی نے 31 جولائی 2025 تک یوٹیلٹی اسٹورز کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد ملک بھر میں سستی اشیاء کی فراہمی کا یہ حکومتی نیٹ ورک تاریخ کا حصہ بننے جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں اسٹورز کی بندش، ملازمین کے مستقبل، اور اثاثہ جات کی ممکنہ فروخت پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں ملازمین کے لیے مالی طور پر قابلِ عمل اور منصفانہ "رضاکارانہ علیحدگی اسکیم” (VSS) پر خصوصی توجہ دی گئی۔ کمیٹی نے اس حوالے سے ایک سب کمیٹی تشکیل دی ہے، جو رواں ہفتے VSS پلان پر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

کمیٹی نے نجکاری کمیشن سے مشاورت کی بھی سفارش کی ہے تاکہ یوٹیلٹی اسٹورز کے اثاثوں کی فروخت کے قانونی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اعلامیے کے مطابق، کمیٹی کی حتمی سفارشات جلد وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا شمار عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیائے خورونوش فراہم کرنے والے اہم اداروں میں ہوتا ہے، تاہم حالیہ برسوں میں مالی بوجھ اور انتظامی مسائل کے باعث یہ ادارہ حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل ہو گیا تھا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button