پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، ٹھنڈی ہواؤں اور بادلوں نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ شہریوں نے بارش کا خوب لطف اٹھایا اور سکھ کا سانس لیا۔

اسلام آباد کے ایف-6، ایف-7، جی-6، جی-7، آئی-8، ایف-10 اور دیگر علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ راولپنڈی کے فیض آباد، کری روڈ، ڈھوک کالا خان، کمرشل مارکیٹ اور مضافاتی علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔

موسمیاتی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تیز بارش کا امکان ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو نشیبی علاقوں سے گزرنے میں احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

بارش کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی، اور شہریوں کو شدید گرمی سے کچھ ریلیف ملا ہے۔ موسم کی یہ خوشگوار تبدیلی شہریوں کے چہروں پر خوشی لے آئی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button