پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو "فیڈرل کانسٹیبلری” کا نام دینے کی تجویز پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ فیڈرل کانسٹیبلری کے دائرہ کار کو پورے ملک تک وسعت دینے سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ادارہ جاتی اصلاحات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے سلسلے میں یہ پیش رفت اہم قرار دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں دیگر قومی معاملات اور ممکنہ پالیسی فیصلے بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button