100

40 سال کی عمر میں محبت تلاش کرنا معمول بنائیں: ملائکہ اروڑا

معروف بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش تھیں کہ ملائکہ اور اداکار ارجن کپور میں قریبی مراسم ختم ہوگئے ہیں اور دونوں کا بریک اپ ہوگیا ہے جس کے بعد ارجن نے ایک پوسٹ کے ذریعے ان خبروں کو افواہ قرار دے دیا تھا۔

تاہم اب ملائکہ نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور ان کی عمر پر تبصرے کرنے والے ناقدین کو جواب دیا۔اداکارہ نے اسٹوری میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال کی عمر میں اپنی محبت تلاش کرنا معمول بنائیں، 30 سال کی عمر میں نئے خواب دیکھنے اور انہیں حاصل کرنے کو بھی عام کریں۔نہوں کہا کہ ’50 سال کی عمر میں اپنی ذات کو تلاش کرنا اور اپنی زندگی کا مقصد حاصل کرنے کو بھی سب کے لیے عام بنائیں، 25 سال کی عمر میں زندگی کا اختتام نہیں ہوتا لہٰذا ایسے سوچنا بند کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں