اوورسیزتازہ ترین

لندن کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

لندن (اتوار): ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا، جس کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادل آسمان میں بلند ہوتے دیکھے گئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ واقعہ اتوار کی سہ پہر پیش آیا۔ 12 میٹر طویل طیارہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر پرواز بھرنے کے کچھ ہی لمحوں بعد زمین پر آ گرا، جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں طیارے کو شعلوں میں لپٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ جائے حادثہ سے گہرے سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے واضح ہیں۔

ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "اتوار کی سہ پہر ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔ ہم مقامی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور جیسے ہی مزید معلومات دستیاب ہوں گی، انہیں عوام سے شیئر کیا جائے گا۔”

تاحال حادثے میں ممکنہ جانی نقصان یا زخمیوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جب کہ ایئرپورٹ کی سرگرمیاں جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button