پاکستانتازہ ترین

"آپ ووٹ سے نہیں، نوٹ سے جیتے ہیں ،خیبرپختونخوا بحران کا شکار، وزیراعلیٰ پنجاب میں لاؤ لشکر کے ساتھ سرگرم ،گنڈاپور کے بیان پر حافظ حمداللّٰہ کا سخت ردعمل

اسلام آباد (سیاسی رپورٹ) – جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللّٰہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو "فارم 47 کا بینفیشری” کہنے والوں کو پہلے خود اپنا احتساب کرنا چاہیے۔
اپنے بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا:

"جو لوگ دوسروں کو جعلی مینڈیٹ کا طعنہ دیتے ہیں، وہ پہلے یہ بتائیں کہ خود کس کے این او سی پر وزیراعلیٰ بنے؟”

"خیبرپختونخوا جل رہا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب فتح کرنے نکلے ہیں”
جے یو آئی رہنما نے علی امین گنڈاپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب خیبرپختونخوا بدامنی، مہنگائی اور بحرانوں کا شکار ہے، تو ایسے وقت میں وزیراعلیٰ پنجاب میں لاؤ لشکر کے ساتھ سیاسی مہم میں مصروف ہیں۔

"یہ حکومت آپ کے بازو سے نہیں بلکہ ڈنڈے کی زور سے بنی ہے۔”

"ووٹ سے نہیں نوٹ سے جتوائے گئے”
حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات میں علی امین گنڈاپور اور ان کی جماعت کو عوامی ووٹ نہیں بلکہ مالی وسائل کے ذریعے جتوایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ:

"آج بھی آپ کی حکومت دولت اور طاقت کے بل پر کھڑی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ آپ کی اپنی پارٹی کے اندر سے بھی اختلافی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔”

پس منظر: گنڈاپور کا فضل الرحمٰن پر وار
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارٹی رہنماؤں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا:

"مولانا کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، وہ پہلے اپنے اندر تبدیلی لائیں، پھر خیبرپختونخوا کی بات کریں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا کے بیشتر ارکان اسمبلی فارم 47 کے مرہونِ منت ہیں، اور انہوں نے لوگوں کو گمراہ کیا، جس کی وجہ سے وہ اپنے ہی حلقے سے شکست کھا گئے۔

سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ
ماہرین کے مطابق، حافظ حمداللّٰہ اور گنڈاپور کے درمیان یہ لفظی جنگ پاکستان کی سیاسی فضاء میں جاری بڑھتی ہوئی محاذ آرائی کی عکاسی کرتی ہے، جو آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار کر سکتی ہے، خاص طور پر خیبرپختونخوا میں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button