66

حالیہ ہفتے میں 16 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کم ہوکر 19.82 فیصد پرآگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق سب سے کم آمدن والے

افرادکیلئے مہنگائی 20.89 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 16 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیاز اوسط 5 روپے37 پیسے فی کلو اور کیلے ایک روپیہ24 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ ماچس کی ڈبی کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ مٹن 10 روپے 19 پیسے، بیف 2روپے 89 پیسے مہنگاہوا جبکہ ایک ہفتے میں دال مونگ، دال چنا، ماش، دال مسور، تازہ دودھ، چاول،گڑ اور سرسوں کا تیل بھی مہنگاہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیا سستی اور26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔زندہ مرغی 7 روپے 15 پیسے فی کلو، انڈے 5 روپے 49 پیسے فی درجن اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 7 روپے 11 پیسے سستا ہوا جبکہ

ایک ہفتے میں چینی اوسط فی کلو 16 پیسے سستی ہوئی۔اس کے علاوہ آلو، ٹماٹر، لہسن، ایل پی جی سلنڈراوردہی بھی سستا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں