اوورسیزتازہ ترین

صدر ٹرمپ کا تاخیر سے دورہ، طوفان سے متاثرہ ریاست ٹیکساس میں بحالی کی یقین دہانی

ٹیکساس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طوفان سے شدید متاثر ہونے والی ریاست ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ کیا اور بحالی کے کاموں میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر کے تاخیر سے دورے پر انہیں عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اپنے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے بتایا کہ 169 لاپتہ بچوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، جبکہ حکام لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے مزید امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریاست کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 121 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں رہائش، خوراک اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے ایمرجنسی سروسز متحرک کر دی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق، اس طوفان سے انفرااسٹرکچر کو 18 سے 22 ارب ڈالر تک کا مالی نقصان پہنچا ہے۔ سڑکیں، پل، بجلی کا نظام اور مکانات بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جب کہ کئی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی تاحال بحال نہیں ہو سکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی اور ریاستی ادارے مشترکہ طور پر بحالی اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، تاہم عوامی دباؤ کے پیشِ نظر حکومت پر مزید فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button