122

تاریخی جملہ بولتا ہوں چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں، شیخ رشید نے کس کے بارے میں ایسا کہا؟ جانئے اس خبر میں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وہ تاریخی جملہ بولنا چاہتے ہیں کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن آئی ایم ایف جائے

تو حلال،عمران خان جائے تو حرام، یہ لوگ 23 بار آئی ایم ایف جا چکے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط سخت تھیں مگر جانا پڑا کیونکہ حالات ٹھیک ہوں گے۔ انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو دو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں، ہم انہیں راستہ دیں گے لیکن یہ 23 مارچ کے احترام کو بھی نظر میں رکھیں جب کہ او آئی سی کے مہمان پاکستان آئیں گے، بھارت پھر شور شرابا ڈالے گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ تاریخی جملہ بولنا چاہتا ہوں کہ چاروں

شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں، نوازشریف آنا چاہتے ہیں تو آئیں، نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں، یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سرپرہے وہ ان کے سرپرہو، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آسکتا ہے ان کے سرپر نہیں۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں