پاکستانتازہ ترین

جے یو آئی کا سینیٹ انتخابات پر مؤقف واضح، تمام سیاسی جماعتوں کے لیے دروازے کھلے رکھنے کا اعلان

پشاور : جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے ترجمان مولانا عبدالجلیل جان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تاحال مولانا فضل الرحمان سے کسی جماعت نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا ہے، تاہم جے یو آئی سیاسی امور پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور تمام جماعتوں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بعض رہنماؤں کی جانب سے رابطے کیے جا رہے ہیں، مگر جے یو آئی کی مجلس عاملہ عمومی نے فی الوقت پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کی منظوری نہیں دی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اہم وفد خورشید شاہ کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر چکا ہے جس میں خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مولانا عبدالجلیل جان نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں جمہوری عمل کے فروغ اور سیاسی استحکام کی حامی ہے، اور تمام فیصلے مشاورت اور اصولوں کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button