انٹرٹینمنٹ

کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، لاش 8 سے 10 ماہ پرانی نکلی

کراچی: ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے، جس کے مطابق اداکارہ کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے اور ڈی کمپوزیشن کے آخری مراحل میں تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے جسم پر کسی قسم کی ہڈی ٹوٹنے یا واضح تشدد کے آثار نہیں ملے، جبکہ لاش میں کیڑے پڑنے کی ابتدائی علامات موجود تھیں۔ نچلے جسم کا گوشت مکمل طور پر ختم ہو چکا تھا، جو لاش کے انتہائی پرانے ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فزیکل شواہد کی شدید کمی کے باعث ممکنہ زیادتی یا تشدد سے متعلق حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں، جبکہ مزید معائنے کے لیے اداکارہ کے بال اور شرٹ کے ٹکڑے کیمیکل تجزیے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

قبل ازیں ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا تھا کہ لاش بظاہر 6 ماہ پرانی محسوس ہوتی ہے، تاہم اب پوسٹ مارٹم رپورٹ نے اس مدت کو 8 سے 10 ماہ کے درمیان قرار دیا ہے۔ فلیٹ سے ملنے والے کھانے پینے کے سامان پر درج ایکسپائری تاریخ 2024 کی ہے، جس سے شبہ پیدا ہوتا ہے کہ فلیٹ طویل عرصے تک غیر فعال نہیں رہا۔

تحقیقات جاری:
پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل فرانزک اور کیمیکل رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے، تاکہ موت کی وجوہات اور اس سے جڑے عوامل کو واضح کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ حمیرا اصغر کے موبائل ڈیٹا، سابقہ روابط اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پس منظر:
اداکارہ حمیرا اصغر کئی ڈراموں اور ماڈلنگ پروجیکٹس میں حصہ لے چکی تھیں۔ ان کی اچانک اور پرسرار موت نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button