کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم ہونے کے قریب، اٹلی کی شاندار فتح نے دروازے کھول دیے

روم / لندن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار نئی ٹیم کی شمولیت کا خواب قریب آ گیا ہے، جب یورپ ریجنل کوالیفائر میں اٹلی نے اسکاٹ لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس فتح کے بعد اٹلی اب فائنل میں نیدرلینڈز کے خلاف اپنی قسمت آزمائے گا، جہاں کامیابی کی صورت میں وہ پہلی مرتبہ عالمی ٹی20 ایونٹ کا حصہ بنے گا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اٹلی کے کپتان اور سابق آسٹریلوی اوپنر جو برنس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اٹلی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، جس کا اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں تعاقب نہ کر سکی۔

یہ کامیابی یورپی کرکٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہی ہے، خاص طور پر اس ملک میں جہاں فٹبال کو زیادہ شہرت حاصل ہے۔ اٹلی کی ممکنہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے تاریخی ہوگی بلکہ یہ عالمی کرکٹ میں نئے اضافے کی بھی علامت ہوگی۔

ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اٹلی کی فتح کرکٹ کے عالمی پھیلاؤ کو فروغ دے گی اور یہ ثابت کرے گی کہ کرکٹ اب روایتی ممالک تک محدود نہیں بلکہ ایک عالمی کھیل بنتا جا رہا ہے۔

کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ لمحہ خوشی کا باعث ہے کیونکہ نئی ٹیموں کی شمولیت کھیل کو مزید دلچسپ اور مقابلہ جات کو سخت بناتی ہے، جس سے کھیل کا دائرہ مزید وسیع ہوتا جا رہا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button