
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ٹرمپ کارڈ کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا ہے، جہاں غیر ملکی شہری پانچ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے بدلے امریکی شہریت حاصل کرنے کے لیے رجسٹرین کروا سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا کہ یہ ٹرمپ کارڈ جلد دستیاب ہوگا، جو امریکہ کی مستقل رہائش کے لیے خصوصی راستہ فراہم کرے گا۔
یہ کارڈ اپریل میں پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا اور ممکنہ طور پر ای بی-5 ویزا پروگرام کی جگہ لے سکتا ہے۔ مذکورہ پروگرام میں عام طور پر 8 لاکھ سے 1.05 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے، جبکہ ٹرمپ کارڈ کے لیے سرمایہ کاری کی حد سیدھی 5 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
ٹرمپ کے مطابق اس منصوبے سے امریکی معیشت کو فائدہ ہوگا اور یہ قرضہ اتارنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ لاکھوں افراد اس پروگرام میں دلچسپی لے رہے ہیں، حتیٰ کہ روسی ارب پتی بھی اس کے اہل ہو سکتے ہیں۔
ویب سائٹ پر ابھی صرف ابتدائی رجسٹریشن ہو رہی ہے جس میں نام، علاقہ، ای میل اور ذاتی یا کاروباری دلچسپی پوچھی جاتی ہے۔ رجسٹریشن یورپ، ایشیا (بشمول مشرق وسطیٰ)، افریقہ، شمالی و جنوبی امریکا سمیت آٹھ خطوں سے کی جا سکتی ہے۔
اس اقدام کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا میں امیگریشن قوانین پر سختی اور ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ناقدین نے اسے امیگریشن پالیسیوں میں تضاد اور صرف دولت مند افراد کو ترجیح دینے کی کوشش قرار دیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہ
ے کہ یہ کارڈ صرف ان افراد کو دیا جائے گا جو قانونی راستے سے آ کر امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ ویب سائٹ کے مطابق باقاعدہ درخواستوں کا آغاز بعد میں کیا جائے گا، تاہم رجسٹرڈ افراد کو ترجیحی بنیاد پر مطلع کیا جائے گا۔