اوورسیزتازہ ترین
ٹرنڈنگ

ٹرمپ انتظامیہ کا مزید 36 ممالک پر سفری پابندی لگانے پر غور

امریکی انتظامیہ کی جانبب سے اس سے قبل 12 ممالک پر مکمل اور 7 پر جزوی سفری پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ 36 اضافی ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل یا جزوی پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔ یہ انکشاف ایک داخلی سفارتی کیبل میں ہوا جس پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط ہیں۔

رائٹرز کے مطابق، کیبل میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اگر یہ ممالک آئندہ 60 دنوں میں شناختی دستاویزات، ویزہ قواعد اور غیر ملکیوں کی واپسی جیسے شعبوں میں اصلاحات نہیں کرتے تو ان پر نئی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اس میں بعض ممالک کی جانب سے اپنے شہریوں کی واپسی میں عدم تعاون، ویزہ مدت ختم ہونے کے باوجود قیام، اور ناقص پاسپورٹ سیکیورٹی جیسے خدشات بیان کیے گئے۔

کیبل میں جن ممالک کے نام شامل ہیں ان میں مصر، شام، نائجیریا، ایتھوپیا، گھانا، تنزانیہ، بھوٹان، یوگنڈا، زمبابوے اور دیگر افریقی و ایشیائی ریاستیں شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام خدشات ہر ملک پر یکساں لاگو نہیں ہوتے، تاہم اگر مطلوبہ معیار پر عملدرآمد نہ ہوا تو پابندیاں نافذ کی جا سکتی ہیں۔

اس سے قبل رواں ماہ ٹرمپ انتظامیہ نے 12 ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد کی تھیں جبکہ سات ممالک پر جزوی پابندیاں پہلے سے موجود ہیں۔

یہ اقدام ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت میں امیگریشن پر سخت پالیسیوں کا حصہ ہے، جس میں غیر ملکی طلبہ کی بے دخلی اور بعض وینزویلا شہریوں کی ملک بدری شامل ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button