پاکستانتازہ ترینتعلیم
ٹرنڈنگ

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کا ریکوڈک میں 400 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

آئی ایف سی نے اس سے قبل ریکوڈک میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی جو اب 700 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے میں مزید 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد منصوبے میں اس کی کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ریکوڈک منصوبے کی مجموعی لاگت 6.6 بلین ڈالر بتائی جارہی ہے، اور اس سے آئندہ 37 برسوں میں 74 ارب ڈالر آمدن کی امید ہے۔

آئی ایف سی منصوبے میں قرض اور سرمایہ، دونوں صورتوں میں فنڈز فراہم کرے گا۔ اس منصوبے میں یو ایس ایگزم بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، کینیڈا اور جاپان کے مالیاتی اداروں کی شرکت بھی متوقع ہے، جس سے اس منصوبے کی عالمی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔

آئی ایف سی کے سربراہ مختار ڈیوپ نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ پاکستان میں انفراسٹرکچر، توانائی اور قدرتی وسائل کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان کے مطابق، ریکوڈک منصوبہ 2028 میں پیداوار کا آغاز کرے گا اور بلوچستان میں روزگار اور ترقی کے بے پناہ مواقع پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ملک کو عالمی معدنیاتی نقشے پر نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ منصوبہ پاکستان کی معدنی پالیسی میں ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور قومی معیشت کی بحالی میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button