پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

وزیراعظم کی اماراتی صدر سے ملاقات، پاک انڈیا کشیدگی میں مثبت کردار کو سراہا

وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں اماراتی قیادت کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر یو اے ای کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اقتصادی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے عالمی استحکام کے لیے اماراتی صدر کی سفارتی کاوشوں کو بھی سراہا اور پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے، جہاں البطین ائیرپورٹ پر یو اے ای کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ مشیرِ قومی سلامتی شیخ طحنون ہی صدارتی محل بھی روانہ ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button