پاکستانتازہ ترینروزگار
ٹرنڈنگ

عیدالاضحیٰ پر پنجاب میں 11 لاکھ سے زائد جانور فروخت

محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق اس سال پنجاب کی 292 منڈیوں میں عید سے قبل 15 لاکھ جانور لائے گئے تھے۔

عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر پنجاب بھر کی 292 مویشی منڈیوں میں لائے گئے تقریباً 15 لاکھ جانوروں میں سے 11 لاکھ سے زائد جانور فروخت ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار محکمہ بلدیات پنجاب نے 9 ڈویژنز کی رپورٹس کی بنیاد پر جاری کیے۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور ڈویژن میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 65 ہزار جانور فروخت ہوئے،جن میں 4 لاکھ 43 ہزار چھوٹے جانور اور 2 لاکھ 22 ہزار بڑے جانور شامل ہیں۔

دیگر ڈویژنز میں فیصل آباد میں 1 لاکھ 12 ہزار جانور لائے گئے جن میں سے 88 ہزار فروخت ہوئے۔ بہاولپور نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی جہاں 1 لاکھ سے زائد جانور فروخت ہوئے۔

ڈی جی خان میں فروخت نسبتاً کم رہی جہاں 68 ہزار جانور فروخت ہوئے۔ راولپنڈی میں 46 ہزار، سائیوال میں 47 ہزار اور سرگودھا میں 94 ہزار جانور فروخت ہوئے۔

گوجرانوالہ میں 10 ہزار اور ملتان میں 16 ہزار جانور فروخت ہوئے۔

محکمہ بلدیات کے مطابق منڈیوں میں اس سال معیاری سہولیات، صفائی اور سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کیے گئے تھے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button