پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

انڈیا کی آبی جارحیت: دریائے نیلم کا پانی روک لیا گیا

یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد انڈیا کی جانب سے آبی جارحیت کے اقدامات میں اضافہ ہوا ہے۔

انڈیا نے ایک بار پھر آبی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا ہے، جس سے دریا میں بہاؤ 40 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق، آزاد کشمیر کے علاقے آٹھمقام پر پانی کی سطح معمول سے نمایاں حد تک کم ہے۔ موسم گرما میں گلیشئرز پگھلنے کے باوجود یہ کمی تشویشناک قرار دی گئی ہے۔

یہ اقدام انڈیا کی مسلسل آبی جارحیت کا تسلسل ہے، جس کا آغاز 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد ہوا تھا۔ انڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا اور پھر سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا تھا۔

حالیہ کشیدگی کے دوران انڈیا نے پہلے دریاؤں بغیر اطلاع کے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں اچانک پانی چھوڑ دیا تھا، جس پر آبی ایمرجنسی نافذ کرنی پڑی تھی۔ اب اس کے برعکس انڈیا نے دریائے نیلم کا بہاؤ کم کرکے ایک اور اشتعال انگیز قدم اٹھایا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیا کا یہ عمل نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ پاکستان کو زرعی، معاشی اور ماحولیاتی نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ ذرائع کے مطابق کہ انڈیا نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی سے ملانے کے منصوبے پر بھی کام تیز کر دیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button