اوورسیزتازہ ترین

امیر غیر ملکیوں کے لیے 50 لاکھ ڈالر کے امریکی ’گولڈ کارڈ‘ کی رونمائی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا گولڈ کارڈ صحافیوں کو دکھایا جس پر انہی کی تصویر بنی ہوئی تھی۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ’گولڈ کارڈ‘ کی رونمائی کی ہے جس کی طرز کا کارڈ 50 لاکھ ڈالر میں خریدنے والے غیر ملکیوں کو امریکی شہریت سے نوازا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے جمعرات کو جو کارڈ صحافیوں کو دکھایا، اس پر ’دی ٹرمپ کارڈ‘ درج تھا اور انہی کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ ان کے بقول وہ خود پہلے کارڈ کے خریدار ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن کے متعلق سخت پالیسی کے باوجود، ایسے سرمایہ داروں کے لیے گولڈ کارڈ کی گنجائش پیدا کی گئی ہے جو خطیر رقم کے عوض شہریت حاصل کر کے مقامی لوگوں کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا کریں۔ اسے امریکہ کے روایتی گرین کارڈ کی ترجیحی قسم قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خواہشمند غیر ملکی، گولڈ کارڈ کے ذریعے دو ہفتوں میں امریکی شہریت حاصل کر سکتے ہیں اور گذشتہ ماہ ایک ہفتے کے دوران انتظامیہ نے 1000 گولڈ کارڈ بیچے جن سے خزانے میں پانچ ارب ڈالر جمع ہوئے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button