پاکستانتازہ ترین

عید پر بازاروں کی سکیورٹی کے لیے پنجاب میں سائیکلسٹ پولیس وومن

بازاروں میں سائیکل سوار لیڈی پولیس سکواڈ خواتین خریداروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

پنجاب پولیس نے عیدالفطر سے قبل خریداروں کی سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں سائیکلوں پر لیڈی پولیس سکواڈز تعینات کر دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد صوبے بھر کے مصروف تجارتی علاقوں اور بازاروں میں خواتین خریداروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

اس کے تحت، سائیکل سکواڈ، جن میں مرد اور خواتین دونوں اہلکار شامل ہیں، کو بھیڑ والی جگہوں پر ہراساں کرنے کے واقعات سے نمٹنے کے لیے اہم مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ ضلع اوکاڑہ میں تینوں تحصیلوں دیپالپور، اوکاڑہ اور رینالہ میں 50 خواتین پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک خصوصی سائیکل سکواڈ تعینات کیا گیا ہے جبکہ موٹرسائیکل سکواڈز اور خواتین اہلکاروں کے پیدل گشت بھی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

سکواڈ کو اسٹریٹ کرائم اور ہراساں کرنے کی روک تھام کا کام سونپا گیا ہے ۔ اسی طرح بھکر میں بھی شاپنگ سینٹرز میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لیڈی پولیس اہلکاروں کو الیکٹرک اسکوٹرز کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button