تازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی

میٹا نے فورتھ جنریشن لاما اے آئی کے تین نئے ماڈل متعارف کروا دیے

تین میں سے دو ماڈل اب میٹا کی ویب سائٹ اور ڈسٹریبیوشن پلیٹ فارموں پر مفت دستیاب ہے۔

میٹا نے اپنی فورتھ جنریشن ایلما اے آئی ماڈلوں کی تین نئی قسمیں سکاوٹ، میورک اور بہیموت کی رونمائی کی ہے، جس کا مقصد اوپن سورس اے آئی میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنا ہے۔

میٹا کا دعویٰ ہے کہ یہ ماڈل مختلف پیچیدہ کاموں جیسے منطق، کوڈنگ اور ملٹی ماڈل مواد، تصاویر اور ویڈیوز میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں۔

ناقدین نے میورک کو اوپن اے آئی کے جی پی ٹی-4 اور گوگل کے جیمینائی 2.0 سے بہتر اور جی پی ٹی-4.5 اور جیمینائی 2.5 پرو سے پیچھے قرار دیا ہے۔

سکاوٹ اور میورک میٹا کی ویب سائٹ اور مختلف ڈسٹریبیوشن پلیٹ فارموں پر مفت دستیاب ہے۔ اس لانچ کے ذریعے، میٹا کی کوشش ہے کہ وہ اے آئی کی عالمی قیادت کو برقرار رکھے اور اوپن سورس ماڈلوں کے میدان میں مزید ترقی کرے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button