
تازہ ترینلائف سٹائل
جیگوار لینڈ روور نے امریکہ کو گاڑیوں کی ترسیل روک دی
برطانوی کمپنی نے امریکہ کے نئے 25 فیصد ٹیکس کی وجہ سے گاڑیوں کی ترسیل ایک ماہ کے لیے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانیہ کی لگژری کاروں کی کمپنی، جیگوار لینڈ روور نے امریکہ کے لیے اپنی گاڑیوں کی ترسیل ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 25 فیصد ٹیکس کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔
جیگوار لینڈ روور کی ملکیت انڈیا کی ٹاٹا موٹرز کے پاس ہے اور اس کا برطانوی پلانٹ، ہر سال چار لاکھ لگژری گاڑیاں امریکی مارکیٹ میں بیچتا ہے۔ امریکہ، برطانوی گاڑیوں کا دوسرا بڑا امپورٹر ہے اور خدشات ہیں کہ صدر ٹرمپ کا نیا ٹیکس برطانیہ کی کار انڈسٹری کو شدید متاثر کرے گا۔