تازہ ترینکھیل

باکسر بیوی کے ہاتھوں کبڈی پلیئر شوہر کی تھانے میں پٹائی

باکسر بیوی کے ہاتھوں کبڈی پلیئر شوہر کی تھانے میں پٹائی

اںڈیا کی سابق ورلڈ چیمپیئن باکسر، سویتی بورا، نے پولیس سٹیشن میں اپنے شوہر اور معروف کبڈی پلیئر دیپک نواس ہودا، پر حملہ کر دیا۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں ویڈیو میں سویتی بورا کو اپنے شوہر پر حملہ آور ہوتے اور شور مچاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دیپک نواس ہودا حملے کے دوران کرسی پر بیٹھے رہے، جبکہ موقع پر موجود افراد نے بیچ بچاؤ کرایا۔

میڈیا کے مطابق، دونوں کے درمیان طلاق کا مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ سویتی بورا کا دعویٰ ہے کہ جہیز میں مہنگی کار دینے کے باوجود انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے دیپک نواس ہودا کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا رکھی ہے۔

سویتی بورا اور دیپک نواس ہودا کی شادی 2022 میں ہوئی تھی، جبکہ دیپک نواس ہودا کبڈی کے معروف کھلاڑی رہ چکے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button