اوورسیزتازہ ترین

ایلون مسک پر غصہ، یورپ میں ٹیسلا کاروں کی مانگ میں کمی

تازہ ڈیٹا کے مطابق جنوری اور فروری کے دوران یورپ میں ٹیسلا کی الیکٹرک کاروں کی فروخت تقریباً آدھی ہو گئی

یورپ میں کاریں بنانے والی ایسوسی ایشن، اے سی ای اے کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کے پہلے دو ماہ میں ٹیسلا کی الیکٹرک کاروں کی فروخت میں 49 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ماہرین اس کمی کی وجہ، ٹیسلا کے پرانے ماڈلوں کے ساتھ ساتھ کمپنی کے مالک ایلون مسک کی سیاسی سرگرمیوں کو بھی قرار دہ رہے ہیں۔ امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں شامل، ایلون مسک یورپ میں دائیں بازو کی قوم پرست جماعتوں کے بڑے حامی ہیں جس کی وجہ سے، یورپی عوام میں ان کے متعلق منفی رائے پائی جاتی ہے۔

اے سی ای اے کے مطابق، یورپ میں مجموعی طور پر الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں میں اضافہ ہونے کے باوجود ٹیسلا گاڑیوں کی فروخت، گذشتہ سال کے پہلے دو ماہ کی نسبت تقریباً نصف رہی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button