پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

خضدار میں سکول بس پر خودکش حملہ، 3 بچوں سمیت 5 شہید، 38 زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ انڈیا نے اپنی پراکسی تنظیموں کے ذریعے کروایا۔

بلوچستان کے ضلع اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس پر خودکش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید اور 38 شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بعض زخمیوں کی حالت تشیوش ناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا، جس میں حملہ آور نے خود کو اسکول بس کے قریب دھماکے سے اُڑا لیا، جس کے باعث بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ انڈیا کے دہشتگرد نیٹ ورک نے اپنی پراکسی تنظیموں کے ذریعے کروایا۔ معصوم بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنانا انڈیا کی اخلاقی پستی کا ثبوت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انڈیا، آپریشن بنیان مرصوص میں بدترین ناکامی کے بعد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ اس حملے کے تمام منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور دہشتگردوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انڈین سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں نے اسکول بس کو نشانہ بنا کر درندگی کی تمام حدیں پار کرلیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی بچوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور واقعے کے ذمے داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ حملہ دشمن کی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے شہید بچوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button