اوورسیزپاکستانتازہ ترین

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای کا نیا پانچ سالہ ملٹیپل انٹری ویزا

ویزا حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کو گذشتہ چھ ماہ کے دوران 4 ہزار ڈالر کا بینک بیلنس دکھانا ہو گا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں کو پانچ سالہ ملٹیپل انٹری ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ پیش رفت کراچی میں منگل کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کے درمیان ملاقات میں ہوئی۔ حالیہ مہینوں میں پاکستانی شہریوں کو شکایت رہی ہے کہ انہیں یو اے ای کے ویزے نہیں دیے جا رہے۔

نئے پانچ سالہ سیاحتی ویزے کے حصول کے لیے پاکستانیوں کو گذشتہ چھ ماہ کے دوران، بینک میں چار ہزار ڈالر کا بیلنس دکھانا ہو گا۔ اس کے علاوہ ریٹرن ٹکٹ، قیام کا پتہ اور انشورنس جیسی شرائط بھی لاگو ہوں گی۔

ویزا دہندگان کو ضامن درکار کی ضرورت نہیں ہو گی البتہ ایک وزٹ کے دوران وہ 90 دن سے زیادہ قیام نہیں کر سکیں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button