انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ ترین

میشا شفیع، 18 اپریل کو اپنی پہلی میوزک ایلبم ریلیز کریں گی

سنگر کا دعویٰ ہے کہ ان کی ‘کھلنے کو’ نامی ایلبم کا ہر ٹریک تنہائی سے نکلنے کی کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستانی سِنگر اور سانگ رائٹر میشا شفیع پہلی مرتبہ اپنی مکمل ایلبم ریلیز کرنے والی ہیں۔ اپنے انسٹاگرام انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اسے، 18 اپریل کو تمام سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔

میشا شفیع نے لکھا کہ ان کی نئی ایلبم ’کِھلنے کو‘ انسانی نفسیات کی ’سایہ زدہ راہداریوں‘ میں سے ’شفا کے سفر‘ پر مبنی ہے۔

ان کے مطابق یہ ایلبم ’تنہائی، دوسروں کے اثر، ذہنی صحت، ترکِ تعلق، اور متضاد قوتوں کے درمیان بے رحم کشیدگی کا کھوج‘ ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’کِھلنے کو‘ کا ہر ٹریک انسان کی اندرونی جنگوں کا عکاس‘ ہے جس کا سامنا بہت سے لوگوں کو ہوتا ہے لیکن وہ شاد و نادر ہی ان کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

ایلبم کا اعلان کرتے ہوئے میشا شفیع نے اپنے انسٹاگرام سے تمام سابقہ پوسٹیں ڈیلیٹ کر دیں اور بظاہر ایلبم ہی کی کور فوٹو اور ٹیزر کو اپ لوڈ کر دیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button