
تازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی
یورپ سمیت کئی ممالک میں پلے سٹیشن 5 کی قیمتوں میں اضافہ
سونی نے یورپ، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں قیمتیں بڑھانے کی وجہ افراطِ زر کو قرار دیا ہے۔
سونی کمپنی نے یورپ، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اپنے مقبول گیمنگ کنسول پلے سٹیشن 5 (پی ایس 5) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
کمپنی کے بقول، معاشی مشکلات جیسے افراط زر اور کرنسی کی غیر مستحکم قیمتوں کے باعث یہ قدم اٹھانا پڑا ہے۔
یورپ اور برطانیہ میں، پی ایس 5 کا ڈیجیٹل ایڈیشن پہلے بالترتیب، 400 یورو اور 360 پاؤنڈ کا تھا۔ اب اس کی قیمت میں باالترتیب 100 یورو اور 70 پاؤنڈ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، آسٹریلیا میں معیاری پی ایس 5 کی قیمت 750 آسٹریلوی ڈالر سے بڑھ کر 830 آسٹریلوی ڈالر ہو گئی ہے، اور نیوزی لینڈ میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ PS5 پرو ماڈل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ ڈسک ڈرائیو کے علیحدہ ورژن کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔