اوورسیزتازہ ترین

امریکہ میں 650 غیر ملکی طلباء کے ویزے فلسطین کے حمایت کرنے پر منسوخ

ایک اندازے کے مطابق 120 اداروں کے غیر ملکی طلباء امریکی محکمۂ خارجہ کے کریک ڈاؤن کی زد میں آئے۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں کے اعداد و شمار جمع کرنے والی ویب سائٹ، اِنسائیڈ ہائر ایڈ نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بعد سے، کم سے کم 650 غیر ملکی طلباء کے سٹوڈنٹ ویزے منسوخ ہونے کی شکایات ہوئی ہیں۔

طلباء کے ایف ون یا جے ون ویزے، امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے منسوخ ہوئے اور بیشتر طلباء ایسے ہیں جو غزہ کی اسرائیلی جنگ کے خلاف امریکہ میں ہونے والے مظاہروں میں شریک ہوتے رہے۔ چند ایک طلباء کے ویزے جرائم میں ملوث ہونے کی بنیاد پر منسوخ کیے گئے۔

ویب سائٹ کے مطابق، 120 کالجوں اور یونیورسٹیوں نے اپنے طلباء کا سٹوڈنٹ سٹیٹس، محکمۂ خارجہ کی طرف سے بدل دیے جانے کی شکایت کی۔ جن یونیورسٹیوں کے سب سے زیادہ طلباء، ویزوں سے محروم ہوئے، ان میں کیلیفورنیا سٹیٹ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس، نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی اور یونیورسٹی اور مشی گن شامل ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button