
کلینک کی غطی سے خاتون کے ہاں انجان شخص کے بچے کا جنم
آسٹریلیا کے آئی وی ایف کلینک کے عملے نے کسی اور مریض کا جنین خاتون میں منتقل کر دیا تھا۔
آسٹریلیا میں ایک خاتون کے ہاں، انجان جنین سے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جو ایک آئی وی ایف کلینک نے غلطی سے خاتون کے بطن میں رکھا تھا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، بچے کی پیدائش 2024 میں ہوئی تھی البتہ اس کی عمر اور اصل والدین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
کرسٹینا مرے نامی خاتون کے بقول، انہیں غلطی کا شبہ تب ہوا، جب ان کے ہاں سیاہ فام بچے کی پیدائش ہوئی حالانکہ وہ خود اور انہیں، نطفہ عطیہ کرنے والے مرد، سفید فام ہیں۔ انہوں نے پانچ ماہ کی عمر کے بچے کو، اصل والدین کو لوٹا دیا کیونکہ انہیں علم تھا کہ وہ بچے کی تحویل کے لیے قانونی جنگ نہیں جیت سکتیں۔
برسبین کے موناش آئی وی ایف کلینک کو فروری میں اپنی غلطی پتہ چلا کہ متاثرہ ماں کو وہ جنین نہیں دیا گیا جو دراصل، ان کا اپنا تھا۔ کلینک نے گذشتہ ہفتے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور اس پر معافی مانگی۔