اوورسیزپاکستانتازہ ترینروزگار

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پہلی مرتبہ اسلام آباد میں کنونشن

حکومت پاکستان کی طرف سے بلائے گئے تین روزہ کنونشن کے شرکاء کو ریاستی پروٹوکول دیا جائے گا۔

حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (OPF) کے اشتراک سے اسلام آباد میں 13 سے 15 اپریل تک پہلی بار "اوورسیز پاکستانی کنونشن” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وزارت اوورسیز پاکستانی کے مطابق اس کنونشن کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خوش آمدید کہنا، ان کے مسائل کو سننا، اور ان کی قیمتی تجاویز کو پالیسی سازی میں شامل کرنا ہے۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کنونشن میں شرکت کرنے والے تمام اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا جائے گا۔ اس موقع پر ائیرپورٹس پر خوش آمدیدی بینرز اور خصوصی استقبالیہ پروٹوکول کے ساتھ ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات کے تحت یہ اقدامات اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کا حقیقی گھر ہے۔

کنونشن کے دوران مختلف سرکاری ادارے موقع پر ہیلپ ڈیسک قائم کریں گے تاکہ تمام معلومات، رہنمائی، اور سہولیات ایک جگہ فراہم کی جا سکیں۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو حکومت اور قومی اداروں سے براہ راست رابطے کا موقع ملے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں ایک عالمی معیار کے ایکسپو سینٹر کے قیام کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بین الاقوامی تاجر اپنی مصنوعات بہتر انداز میں پیش کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدات کے فروغ سے ہی معیشت مضبوط ہو سکتی ہے اور پاکستان کی مصنوعات عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں۔

یہ کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button