تازہ ترینصحتلائف سٹائل

کتے بلیاں رکھنے سے اتنی صحت اچھی جتنی کہ میاں بیوی ہونے سے: تحقیق

برطانوی محققین کہتے ہیں کہ پالتو جانور رکھنے سے دوستوں اور رشتہ داروں جیسا سکون ملتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بلی یا کتے جیسے پالتو جانور رکھنے سے انسان کو اتنا ہی ذہنی سکون اور اطمینان حاصل ہو سکتا ہے جو شادی یا قریبی رشتوں سے میل جول کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔

یہ تحقیق برطانیہ کی یونیورسٹی آف کینٹ اور لندن اسکول آف اکنامکس کے ماہرین نے کی جس کے نتائج سوشَل انڈیکیٹرز ریسرچ نامی بین الاقوامی جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔

مطالعے میں ماہرینِ اقتصادیات نے ”لائف سیٹسفیکشن اپروچ“ کے ذریعے اندازہ لگایا کہ ایک پالتو جانور سالانہ تقریباً 70 ہزار پاؤنڈ (90 ہزار ڈالر) کے برابر ذہنی سکون فراہم کرتا ہے۔ یہی وہ رقم ہے جو دیگر تحقیقی مطالعوں میں شادی یا قریبی دوستوں سے روابط کے فوائد سے منسلک کی گئی ہے۔

تحقیق سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ بلی پالنے والے افراد زیادہ تخلیقی اور نئے خیالات کے لیے کھلے ہوتے ہیں، جبکہ کتا رکھنے والے افراد زیادہ خوش اخلاق، ملنسار اور کم نفسیاتی دباؤ کے حامل ہوتے ہیں۔

مطالعے میں برطانیہ کے 2,500 گھرانوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس میں شخصی عادات، پالتو جانوروں کی موجودگی اور زندگی کے اطمینان کی سطح کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔ محققین نے اعداد و شمار کے تجزیے کے لیے شماریاتی ماڈلز استعمال کیے تاکہ نتائج زیادہ معتبر ہوں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button