
پاکستانتازہ ترینلائف سٹائل
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان آر سی سی آئی کی برانڈ ایمبیسیڈر
راولپنڈی چیمبر نے سابق سرجن جنرل کو خواتین کی خودمختاری اور قیادت کے فروغ کے لیے ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان کو خواتین کی بااختیاری اور قیادت کے فروغ کے لیے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔
یہ اعلان حال ہی میں چیمبر ہاؤس میں منعقدہ تقریب ’شی لیڈز – خواتین کو خراج‘ کے دوران کیا گیا، جس میں ملک بھر کی باہمت اور باصلاحیت خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر، جو پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون تھری اسٹار جنرل اور سرجن جنرل رہیں، تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں صنفی مساوات کے فروغ کے لیے آر سی سی آئی کے عملی اقدامات کو سراہا۔