پاکستانتازہ ترینکھیل

پاکستان میں پہلی بار خواتین ٹینس ایسوسی ایشن کا قیام

خواتین میں ٹینس کے فروغ کے لیے نئی کوشش اسما خاور خواجہ صدر، زائرہ احمد زکا سیکریٹری جنرل نامزد۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے ملک میں خواتین میں ٹینس کے فروغ کے لیے پہلی بار پاکستان ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (پی ڈبلیو ٹی اے) کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو قومی و عالمی سطح پر نمائندگی کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

پی ٹی ایف کے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی ڈبلیو ٹی اے کے عہدے غیر انتخابی بنیادوں پر دیے گئے ہیں۔ اسما خاور خواجہ کو صدر، زائرہ احمد زکا کو سیکریٹری جنرل، جبکہ سارہ ابراہیم خان کو خزانچی مقرر کیا گیا ہے۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ نئی ایسوسی ایشن خواتین کے لیے کھیل میں مساوی مواقع یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو نہ صرف ٹینس کی مقبولیت بڑھانے میں مدد دے گی بلکہ ابھرتی ہوئی کھلاڑیوں کی تربیت اور نمائندگی کو بھی مؤثر بنائے گی۔

ایسوسی ایشن آئندہ چند ہفتوں میں اپنی ابتدائی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کرے گی۔ پی ٹی ایف نے تمام متعلقہ اداروں اور سٹیک ہولڈرز سے اپیل کی ہے کہ وہ خواتین کھلاڑیوں کی بھرپور معاونت کریں تاکہ ملک میں ٹینس کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button