تازہ ترینلائف سٹائل
ٹرنڈنگ

ٹائی ٹینک حادثے سے متعلق تاریخی خط 3 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام

حادثے سے قبل لکھے گئے نایاب خط میں کرنل گریسی نے ٹائی ٹینک کی شان پر تبصرہ کیا تھا۔

ٹائی ٹینک کے سمندری حادثے سے بچنے والے پہلے درجے کے مسافر، کرنل آرچیبالڈ گریسی کا ایک نایاب خط لندن میں ہونے والی حالیہ نیلامی میں 3 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔ یہ قیمت اس کی متوقع مالیت 60 ہزار پاؤنڈ سے پانچ گنا زائد ہے۔ خط 10 اپریل 1912 کو لکھا گیا، جب گریسی جہاز پر سوار ہو رہے تھے۔

یہ خط 11 اپریل کو کوئینز ٹاؤن اور 12 اپریل کو لندن سے روانہ ہوا تھا۔ اس میں گریسی نے لکھا: ”یہ جہاز بلا شبہ نہایت خوبصورت ہے، مگر اس کی اصل قدر کا اندازہ مکمل سفر کے بعد ہی لگایا جا سکتا ہے۔“

انہوں نے اوشینک جہاز کو پرانے دوست سے تشبیہ دی۔ اگرچہ وہ ٹائی ٹینک جتنا شاندار نہیں تھا، لیکن اپنی سمندری صلاحیتوں میں قابلِ بھروسا تھا۔

نیلامی کے منتظمین کے مطابق، یہ خط میوزیم گریڈ اہمیت رکھتا ہے اور ٹائی ٹینک سے متعلق چند نایاب ترین تحریری دستاویزات میں شامل ہے۔

کرنل گریسی نہ صرف حادثے کے زندہ بچ جانے والوں میں شامل تھے بلکہ امدادی کوششوں میں بھی سرگرم کردار ادا کیا۔ وہ ایک الٹی ہوئی کشتی کے ذریعے بچ نکلے اور بعد ازاں اس سانحے پر تفصیلی کتاب تحریر کی، جو ٹائی ٹینک حادثے کا ایک اہم بیانیہ سمجھی جاتی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button