تازہ ترینلائف سٹائل
ٹرنڈنگ

چار ماہ بعد گائے کے پیٹ سے نکلی کسان کی شادی کی انگوٹھی

جرمنی میں کھوئی ہوئی انگوٹھی کی انوکھی واپسی کسان اور اہلیہ خوشی سے نہال۔

جنوبی جرمنی کے علاقے لوئر بویریا میں ایک کسان کو اپنی گمشدہ شادی کی انگوٹھی چار ماہ بعد اُس وقت غیر متوقع طور پر واپس ملی جب ایک قصائی کے ملازم نے یہ انگوٹھی ذبح شدہ گائے کے پیٹ سے برآمد کی۔

سِمباک اَم اِن کے نواحی گاؤں میں رہائش پذیر کسان جوہانس برانڈہوبر نومبر میں اپنی گائے کو چارہ کھلاتے ہوئے انگوٹھی سے محروم ہو گئے تھے۔ انہیں اندازہ نہ تھا کہ ان کی انگوٹھی ان کے مویشیوں میں سے کسی نے نگل لی ہے۔

ہیرتسل نامی اس گائے کو، جس کے سر پر دل کی شکل کا سفید نشان تھا، بعد میں ذبح کیا گیا۔ قصائی خانے کے ایک ملازم نے گوشت صاف کرتے ہوئے گائے کے پیٹ سے دھاتی چیز برآمد کی، جو دراصل انگوٹھی تھی۔

قصاب خانے کے مالک یوسف اسٹائن لائٹنر، جن کا ادارہ 135 سال سے قائم ہے، نے واقعے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا واقعہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا جو واقعی ایک غیر معمولی دریافت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا ادارہ مشینی کے بجائے دستی ذبیحہ کو ترجیح دیتا ہے، جس کے باعث یہ نایاب انکشاف ممکن ہو سکا۔ ان کے مطابق، گائے کے پیٹ سے نٹ، بولٹ جیسے دھاتی پرزے نکلنا کوئی نئی بات نہیں، مگر ان پر عموماً توجہ نہیں دی جاتی۔

برانڈہوبر کا کہنا تھا کہ انہوں نے انگوٹھی دوبارہ ملنے کی امید کھو دی تھی، لیکن ان کی اہلیہ کو ہمیشہ یقین رہا کہ انگوٹھی کسی روز واپس آئے گی۔ ”میری بیوی بہت خوش ہے،“ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button