تازہ ترینکھیل
ٹرنڈنگ

پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ 2025 کیلئے کوالیفائی کر گئی

آئی سی سی کا ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کے میچز انڈیا کے بجائے کسی غیر جانبدار مقام پر کروانے کا فیصلہ۔

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جو رواں سال بھارت میں منعقد ہوگا۔ یہ سنگ میل ٹیم نے کوالیفائرز میں مسلسل چار فتوحات حاصل کرتے ہوئے عبور کیا۔

چھ ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ میں پاکستان ناقابل شکست رہی، جس کے باعث وہ سرفہرست دو ٹیموں میں شامل ہو کر عالمی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔

ورلڈ کپ کے میچز اگرچہ بھارت میں ہوں گے، تاہم پاکستان اپنے میچز کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلے گا۔ اس فیصلے کی بنیاد اس سال کے اوائل میں ہونے والے تنازع پر ہے، جب پاکستان کو آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی سونپی گئی تھی، لیکن بھارت نے سیکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button