پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

ملک بھر میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر کی تقریبات

یومِ تشکر کی مرکزی تقریب آج رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر منعقد ہوگی۔

آپریشن بنیان مرصوص میں افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی پر آج ملک بھر میں قومی سطح پر یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی اور دعاؤں سے ہوا۔ ملک کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اسلام آباد میں 31 اور تمام صوبائی دارالحکومتوں بشمول جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر جا کر ان کے والد اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ صدر نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ملک کے مختلف شہروں میں یوم تشکر کی مناسبت سے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے گئے اور دعائیہ تقاریب منعقد ہوئیں۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے مزار قائد پر حاضری دی، جب کہ لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی۔

مساجد میں علما اور شہریوں نے ملکی سالمیت، شہدا کے درجات کی بلندی، اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

یومِ تشکر کی مرکزی تقریب آج رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر منعقد ہوگی، جہاں وزیراعظم مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button