پاکستانتازہ ترینکھیل
ٹرنڈنگ

پی ایس ایل کے بقیہ میچز 17 مئی سے راولپنڈی میں شروع ہوں گے

پاک انڈیا کشیدگی کے دوران پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ آٹھ میچز 17 مئی سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستان اور انڈیا میں جنگ بندی کے بعد حالات معمول پر آنے پر کیا کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق پی ایس ایل 10 وہیں سے دوبارہ شروع ہوگا جہاں سے یہ معطل ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر کرکٹ کی خوشیاں منانے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کو اس وقت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا جب راولپنڈی اسٹیڈیم پر انڈین ڈرون حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی شدید ہو گئی تھی۔ تاہم، موجودہ سیزفائر معاہدے کے بعد حالات معمول پر آنے لگے ہیں اور کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تمام فرنچائزز کو آگاہ کر دیا ہے اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ کئی کھلاڑیوں نے واپسی کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے، جبکہ جن ٹیموں کو غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے وہاں مقامی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 10 کے اب تک 27 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button