پاکستانتازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی
ٹرنڈنگ

پاکستان میں پہلی بار بجلی پیدا کرنے والی سمارٹ سڑک "روٹ 47” کا افتتاح

لاہور میں واقع 4.5 کلومیٹر طویل یہ سڑک اپنی سطح پر نصب سولر پینلز کی مدد سے بجلی پیدا کرے گی۔

پاکستان نے سمارٹ انفراسٹرکچر کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی پہلی بجلی پیدا کرنے والی سڑک "روٹ 47” کی تعمیر مکمل کر لی ہے اور اس کا افتتاح کل یعنی اتوار کو متوقع ہے۔

یہ سڑک لاہور میں، اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، جس میں سٹرک پر سولر پینلز لگائے گئے ہیں تاکہ وہ سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کر سکیں۔ حکام کے مطابق اس سٹرک کی تعمیر پر 9 ارب روپے خرچ آیا ہے۔

لاہور میں بڑے تجارتی مرکز میں واقع یہ سڑک کلمہ چوک سے فیروزپور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ کو ملاتی ہے۔ اس روڈ کی بدولت نہ صرف اس مصروف علاقے میں ٹریفک کی سہولت ہو گی بلکہ ماحول دوست توانائی کا حصول بھی ممکن ہو گا۔

سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے اس سڑک کو پاکستان کی جدید ترین سٹرک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ "سڑک کے دونوں طرف بنائے گئے فٹ پاتھ پر سولر پینل لگا رہے ہیں۔ جس سے بیک وقت پیدل چلنے والوں کو چھاؤں میسر آئے گی اور اس میں کم از کم ایک میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بھی ہو گی”

مزید براں اس کے جدید تعمیراتی ڈیزائن کی بدولت نہ صرف یہ کہ اس پر پانی کھڑا نہیں ہو گا بلکہ اس پر پیدل چلنے والوں اور سائیکلنگ کے لیے علیحدہ ٹریک موجود ہیں۔ تقریباً ایک کلومیٹر طویل فلائی اوور اس کی افادیت میں اضافہ کرتا ہے ۔

یہ سڑک نہ صرف گرین انرجی فراہم کرے گی بلکہ شہریوں میں توانائی کے نئے ذرائع سے متعلق شعور بھی پیدا کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل اتوار کو اس سڑک کا افتتاح کریں گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button