پاکستانتازہ ترینکھیل
ٹرنڈنگ

علی رضا پی ایس ایل میں پہلی دفعہ

پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ کھیلنے والے علی رضا پشاور زلمی کی ٹیم میں ہیں۔

فاسٹ باؤلر، 17 سالہ علی رضا پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی طرف سے کھیلتے نظر آئیں گے۔

علی رضا نے انڈر-19 کرکٹ ورلڈکپ میں محض تین میچوں میں نو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ان کا اکانومی ریٹ 3.5 سے بھی کم رہا، جو کہ کسی نوجوان باؤلر کے لیے غیر معمولی کامیابی سمجھی جاتی ہے۔

ورلڈ کپ کے بعد علی رضا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں جو انھیں ابھرتے ہوئے اسٹارز کی صف میں لے آیا۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج پی ایس ایل سیزن 10 کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ آج رات تیسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین کراچی میں ہو گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button