پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

خانپور ڈیم میں صرف 35 دن کا پانی باقی، حکام نے خبردار کر دیا

اس وقت ڈیم کی پانی کی سطح 1 ہزار 935 فٹ ہے، جو ڈیڈ لیول سے صرف 25 فٹ اوپر ہے۔

خانپور ڈیم کی پانی کی سطح میں تیزی سے کمی آ رہی ہے، جس سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق، اگر بارش نہ ہوئی تو 35 دن بعد پانی کی فراہمی مشکل ہو جائے گی۔

ڈیم کے ذخائر میں پتھروں اور مٹی کے ٹیلے نظر آنا، موسمیاتی تبدیلیوں اور پانی کی سطح میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 10 سے 15 دنوں میں بارش نہ ہوئی تو پانی کی سطح خطرناک حد تک گر سکتی ہے۔

ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی فراہمی میں کمی آئی ہے، جس سے زرعی مقاصد کے لیے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پنجاب اور خیبرپختونخوا کو زرعی مقاصد کے لیے پانی کی فراہمی معطل کرنی پڑ سکتی ہے۔

اس وقت ڈیم کی پانی کی سطح 1,935 فٹ ہے، جو ڈیڈ لیول سے صرف 25 فٹ اوپر ہے۔

جہاں ایک جانب شہریوں کو پانی کے استعمال میں احتیاط کا کہا جا رہا ہے وہیں اس بحران سے نمٹنے کے لیے واسا نے "واٹر کنٹرول پلان” نافذ کیا ہے، جس میں پانی کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے بل نادہندگان کے لیے جرمانے اور پانی کے غیر ضروری استعمال پر پابندیاں شامل ہیں۔

ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط کریں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ پانی کی کمی کے بحران سے بچا جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button