پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

انڈین فضائی حملہ شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے، ہم متحد ہیں: پاکستانی فنکار

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے انڈین حملوں کی مذمت کرتے ہوئے قومی یکجہتی کا پیغام دیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں نے گزشتہ رات انڈین کی جانب سے اشتعال انگیز فضائی حملوں پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرمناک اور بزدلانہ فعل قرار دیا۔

انڈین کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے مختلف علاقوں پر کیے گئے فضائی حملوں میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں کے بعد پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری سے وابستہ مختلف شخصیات نے بھی شدید ردعمل دیا ہے۔ اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈلز پر انڈین حملے کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

نامور اداکار فواد خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انڈین حملے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے شہدا اور لواحقین سے تعزیتی پیغام شیئر کیا۔ اداکارہ ماہرہ خان انسٹاگرام سٹوری پر انڈین حملے کو بزدلانہ قرار دیا اور ملک پاکستان کی حفاظت کے لیے دعائیہ پیغام شیئر کیا۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر غصے اور درد کا اظہار کیا۔ انہوں نے معصوم لوگوں پر بم برسانے کے انڈین اقدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے بھرپور مذمت کی۔ اداکار بلال عباس نے انڈین جارحیت کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے مذمتی پیغام شیئر کیا۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر بہت سے فنکاروں نے بھی قوم کو اتحاد کا پیغام دیا اور انڈین اقدامات کی بھرپور مذمت کی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button