اوورسیزتازہ ترین
ٹرنڈنگ

ٹرمپ کا غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

صدر نے امریکہ سے باہر بننے والی فلموں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد امریکی فلم انڈسٹری کو بحال کرنا اور مریکی فلم انڈسٹری کے باعث بیرون ملک منتقل ہونے والی فلمی پیداوار کو واپس لانا ہے۔
ٹرمپ نے اس اقدام کو قومی سلامتی کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر ممالک میں بننے والی فلمیں ہالی ورڈ کو متاثر کر رہی ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ امریکی فلم انڈسٹری بہت تیزی سے زوال پزیر ہورہی ہے، اس لیے وہ محکمہ تجارت کو لیوی لگانے کا عمل شروع کرنے کا اختیار دے رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا یہ اعلان امریکی فلم انڈسٹری کو بحال کرنے کی کوشش ہے تاہم بعض ماہرین کے مطابق اس سے امریکی فلم انڈسٹری بھی متاثر ہو سکتی ہے کیوں کہ بہت سی امریکی فلمیں بیرونِ ملک بنتی ہیں۔
عالمی فلمی صنعت میں بے چینی اور ممکنہ جوابی اقدامات سے یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button