Uncategorized
ٹرنڈنگ

روس کا یوکرین میں تین روزہ جنگ بندی کا اعلان

یہ اعلان جنگ عظیم میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے مناسبت سے کیا گیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 8 سے 10 مئی تک یوکرین میں تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، جو دوسری جنگ عظیم میں سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر کی جائے گی۔

کریملن کے مطابق، اس دوران تمام فوجی کارروائیاں معطل رہیں گی، اور یوکرین سے بھی اسی کی توقع کی گئی ہے۔ تاہم، روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو "مناسب اور مؤثر جواب” دیا جائے گا۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے اس پیشکش کو سیاسی چال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس واقعی امن چاہتا ہے تو فوری اور مکمل جنگ بندی کا اعلان کرے۔

ادھر، روسی افواج نے حالیہ دنوں میں یوکرین کے مختلف شہروں پر حملے جاری رکھے ہیں، جن میں یوکرینی دارلحکومت کیف بھی شامل ہے۔ ان حملوں میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پوتن کی یہ پیشکش دراصل روسی افواج کو وقتی آرام دینے اور عالمی سطح پر مثبت تاثر قائم کرنے کی کوشش ہے۔ یوکرین نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے مکمل اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button