اوورسیزتازہ ترین

کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں 6 پاکستانی نژاد کامیاب

اقرا خالد اور سلمی زاہد چوتھی مرتبہ رکن پارلیمینٹ منتخب۔

کینیڈا کے حالیہ وفاقی انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے نمایاں کامیابی حاصل کی، جنہوں نے لبرل پارٹی کے ٹکٹ پر پارلیمنٹ کی نشستیں جیت لیں۔ ان میں اقرا خالد اور سلمیٰ زاہد چوتھی بار منتخب ہوئیں، جب کہ اسلم رانا پہلی مرتبہ رکن پارلیمنٹ بنے۔

ٹورنٹو، اوٹاوا اور مونٹریال سمیت مختلف شہروں سے کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کا تعلق لبرل پارٹی سے ہے۔ کنزرویٹو پارٹی کے کسی پاکستانی نژاد امیدوار کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

اقرا خالد اور سلمیٰ زاہد اس سے پہلے تین دفعہ الیکشن جیت چکی ہیں ۔ مجموعی طور پر ان چھ امیدواروں میں سے پانچ پہلے بھی کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن رہ چکے ہیں، جبکہ اسلم رانا پہلی مرتبہ کامیاب ہو کر پارلیمنٹ میں پہنچے ہیں۔

اقرا خالد اور سلمیٰ زاہد نے چوتھی مرتبہ پارلیمنٹ کی نشست جیت کر تسلسل اور عوامی اعتماد کا ثبوت دیا ہے۔ سلمیٰ زاہد نے 57 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ اقرا خالد 55 فیصد ووٹ لے کر جیتیں۔ شفقت علی نے اپنے حریف پر 1600 ووٹوں کی برتری حاصل کی۔ یاسر نقوی نے اوٹاوا سے 62 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوبارہ کامیابی حاصل کی، جبکہ سمیر زبیری نے مانٹریال سے 60 فیصد ووٹ لے کر دوسری مرتبہ پارلیمنٹ کی نشست حاصل کی۔ اسلم رانا، جنہوں نے پہلی بار انتخاب لڑا، 37 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔

ان انتخابات میں 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدواروں نے حصہ لیا تھا، تاہم کامیابی صرف لبرل پارٹی کے پلیٹ فارم سے حصہ لینے والے چھ امیدواروں کو ملی۔ اس کامیابی نے نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کو فخر کا موقع فراہم کیا ہے بلکہ تارکین وطن کی سیاسی شمولیت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں لبرل پارٹی نے الیکشن میں مسلسل چوتھی بار میدان مار لیا ہے، کنزرویٹو پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button