پاکستانتازہ ترین

پاکستان سے چین کو اونٹنی کے دودھ کی برآمدات شروع

پہلی شپمنٹ میں 22 ٹن پاؤڈر آئندہ دنوں میں چین روانہ ہو گی۔

پاکستان نے پہلی مرتبہ اونٹنی کے خشک دودھ کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت ابتدائی شپمنٹ میں 22 ٹن دودھ کا پاؤڈر آئندہ دو سے تین دنوں میں چین پہنچ جائے گا۔ برآمدات ایک نجی ادارے، ای ایل سی بائیو ٹیکنالوجی لمیٹڈ، کے ذریعے کی جا رہی ہیں، جس نے چین کی دو کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔

یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے درمیان 2023 کے آخر میں طے پانے والے ڈیری پروٹوکول کا نتیجہ ہے، جس کے تحت گائے، بھینس اور اونٹ کی مصنوعات کی برآمد کی اجازت دی گئی تھی۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر احتشام الحق کے مطابق، چین میں اونٹنی کے دودھ کی بڑھتی ہوئی مانگ اور اس کی سائنسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا۔

کمپنی نے جنوبی پنجاب میں، خاص طور پر ملتان سے صادق آباد تک، 22 کلیکشن سینٹرز قائم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ کے صحرائی علاقوں جیسے عمرکوٹ، مٹھی اور تھرپارکر میں بھی کام جاری ہے۔ ان مراکز میں روزانہ 15 سے 20 ہزار لیٹر دودھ اکٹھا کیا جاتا ہے، جسے جانچ کے بعد بین الاقوامی معیار کے مطابق پاؤڈر میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں اونٹوں کی آبادی تقریباً 12 لاکھ ہے، جو ملک کو ایشیا میں اونٹوں کی سب سے بڑی آبادی والا ملک بناتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر حکومتی سطح پر توجہ دی جائے تو پاکستان اونٹنی کے دودھ کی عالمی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button