پاکستانتازہ ترین

اقوام متحدہ کے سربراہ کا پاکستان اور انڈیا کی لیڈرشپ کو ٹیلی فون

دونوں ممالک ایسے تصادم سے اجتناب کریں جو المناک نتائج کا پیش خیمہ بنے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک کے مطابق، سیکریٹری جنرل نے 22 اپریل کو کشمیر میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور زور دیا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ انتونیو گوتریس نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی ٹینشن پر تشویش ظاہر کی اور خبردار کیا کہ اگر اس کشیدگی کو کم نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو حالات کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔ سیکریٹری جنرل نے پیش کش کی کہ اقوام متحدہ اپنے گڈ آفِسز کے تحت، کشیدگی کم کرنے کی کسی بھی کوشش میں مدد دینے کو تیار ہے۔

یہ رابطے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب حالیہ حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے تعلقات ایک بار پھر کشیدہ ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button